بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ منشا پاشا نے حال ہی میں اپنی 35 ویں سالگرہ منائی ہے، منشا پاشا کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو میں ان کے ساتھ ان کے شوہر جبران ناصر بھی کھڑے ہیں دونوں نے سر پر سالگرہ کیپ بھی پہن رکھی ہے اور منشا پاشا خاصی خوش نظر آرہی ہیں. منشا پاشا نے اپنےان دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے وڈیو کال کے زریعے سالگرہ میں شرکت کی اور ان کا بھی شکریہ ادا کیا جو کیک کاٹتے وقت موجود تھے. منشا نے کیک کاٹنے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر لگائی. ان کے شوبز انڈسٹری کے دوستوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . نوشین شاہ نے لکھا ہیپی برتھ ڈے سویٹ ہارٹ، یاسر حسین نے ہیپی برتھ ڈے لکھا. اداکار زاہد احمد نے لکھا
ہیپی برتھ ڈے منشا آپ ایک حقیقی دوست ہو ایک اچھی انسان ہو ژالے سرحدی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی . اسی طرحسے ان کے بہت سارے دوستوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور منشا نے سب کو شکریہ کا جواب بھی دیا . یاد رہے کہ منشا پاشا کا شمار پاکستان کی ان فنکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں کے لئے کام کیا اور داد سمیٹی. انہوں نے معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ شادی کی اور ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.