منشا پاشا اور آغا علی جلد ہی ٹیلی فلم سیریزمیں دکھائی دیں گے

0
46

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ منشا پاشا اور نامور اداکارآغا علی پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے

باغی ٹی وی: ادکارہ منشا پاشا اور نامور اداکارآغا علی پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے منشا پاشا اور آغا علی جلد ہی ایک ایسی ٹیلی فلم سیریز حقیقت میں جوڑے کے کردار میں دکھائی دیں گے جو مشکل حالات کی وجہ سے کچھ غیر اہم فیصلے کرتے ہیں اور اس وجہ سے ان کی زندگی بدل جاتی ہے

اسی بارے میں منشا پاشا نےایک انٹر ویو میں بات کرتے ہوئے آنے والی ٹیلی فلم حقیقت اور اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ فلم سیریز میں ماہرہ نامی انتہائی اہم کردار ادا کریں گی انہوں نے بتایا کہ وہ اور آغا علی ایک ایسے نوجوان جوڑے کے کردار میں دکھائی دیں گے جن پر مشکل وقت آتا ہے اور یہ مشکل وقت ان کی زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ لاتا ہے

اداکارہ نے بتایا کہ حالات کی وجہ سےماہرہ کو نوکری کرنی پڑتی ہے جس کے بعد ان کے مسائل بڑھ جاتے ہیں کیوںکہ وہ نوکری کرنے کے دوران اپنے شوہر کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے انتہائی محتاط ہوجاتی ہیں اور شوہر کے تحفظات دور کرنے کے دوران مسائل کا شکار بن جاتی ہے جس کی وجہ سے ان سے انجانے میں کچھ غلط حرکتیں بھی ہوجاتی ہیں

منشا پاشا نے کہا ان کا کردار خواتین کو یہ پیغام دےگا کہ کس طرح خواتین کو مسائل میں اور عدم تحفظ کی صورتحال میں آگے بڑھنا چاہیے

منشا پاشا کی طرح آغا علی نے بھی ٹیلی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور انہوں نے ڈرامے کے ایک منظر سے اداکارہ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی
https://www.instagram.com/p/B84FW9nj-v0/?igshid=1dxkxfgk52gbe
پوسٹ کے کیپشن میں آغا علی نےمنشا پاشا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ کے ساتھ پہلی بار کام کرکے بہت اچھا لگا ہمیشہ خوش رہیں اور ہمیشہ ایسی ہی رہیں جیسے تصویر میں خوش دکھائی دے رہی ہیں

اس ٹیلی فلم سیریز کے ہدایت کار محمد اشعر اصغر ہیں جبکہ حبیب جان نے اسے پروڈیوس کیا ہے اسے جلد ہی نجی ٹی وی اے پلس پر آن ائیرکیا جائے گا

پاکستانی فلم دل کہے جدھر کی نمائش تاخیر کا شکار

Leave a reply