پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر منشیات اور دیگر غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نئی سٹرٹیجی کیساتھ سنیپ چیکنگ مزید فعال کردیا گیا ہے موٹروے کے دونوں اطراف یعنی پشاور سے باہر اور باہر شہروں سے پشاور آنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے سواریوں سمیت مال بردار گاڑیوں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری ری ہے موٹروے ناکہ بندی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے گئے جبکہ چیکنگ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بھی منیٹرنگ کی جا رہی ہے نئی حکمت عملی کیساتھ جامع چیکنگ کا مقصد جہاں پشاور کو پرامن شہر بنانا ہے وہی منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء سمگلنگ کی روک تھام بھی یقینی بنانا ہے
منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی سملگروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ رشوت ، جرائم پیشہ اور اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لایی جائے گی شہر کے داخلی و خارجی راستے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے
شہریوں ، مسافروں اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمان مسافروں سے اپیل ہیں کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس کیساتھ تعاون کریں،
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved