بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم بھی گرفتارکر لیا گیا،سرگرم منشیات ڈیلر سمیت دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتارکر لئے گئے
تھانہ سربند پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 25 کلو گرام چرس برآمد جبکہ رکشہ بھی پولیس تحویل میں لے لیا،تھانہ چمکنی پولیس نے قتل میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے سال 2015 کو تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں نورخان کو قتل کیا تھا، مجرم واردات کے بعد گھر بار چوڑ کر روپوش ہوا تھا،تھانہ خزانہ پولیس نے سرگرم منشیات ڈیلر سمیت دیگر جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے 14 عدد میگزین، سینکڑوں عدد کارتوس اور ڈھائی کلو گرام چرس برآمد۔
تھانہ متھرا پولیس نے خطرناک راہزن گینگ بے نقاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز، نقدرقم اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے میں ملوث ہیں جن سے چھینی گئی رقم 38 ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پستول، کارتوس برآمد۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعینہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہیں۔ہے
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا