نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے

وفاقی وزیربرائے ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کومنشیات سے روکنے کا اصل کام والدین کا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے رالپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے زیر اہتمام پیش کئے گئے سٹیج ڈرامہ ”اندھیری راہ کا مسافر” کے اختتام پربطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد ،ڈائریکٹراے این ایف محمدریاض سومرو اوردیگربھی موجودتھے.

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات ایک ناسوربن چکا ہے جسے روکنا صرف اداروں کا کام نہیں بلکہ عوام کوبھی اس کے تدارک کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں۔

۔ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل غلام قادرتھیبونے کہا کہ منشیات سے پاک پاکستان ہماراعزم ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں ہیں انہیں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے، چند دن قبل ان کے کیس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا، رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خط میں کہا کہ حکومت ظلم کر رہی ہے، دوستوں کا ساتھ رہا تو مجھے انصاف ملے گا

Comments are closed.