اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ، 5ملزمان گرفتار

arrest

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے دوران سوا کروڑ روپے مالیت کی 159کلوگرام منشیات برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی کو اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ترجمان نے کہاکہ اے این ایف منشیات سے پاک تعلیمی اداروں کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مہم کی قیادت کر رہی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 5 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ان کارروائیوں میں سوا کروڑ روپے مالیت کی 159 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ملتان روڈ پر واقع ہاسٹل کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس برآمدکی گئی ۔

کمشنر کراچی کی زیر صدار ت اجلاس،پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

گیگا مال اسلام آباد کے قریب کار سوار ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی ۔فیتھ چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں ملزم سے 65 گرام ہیروئن اور 50 گرام چرس برآمدکی گئی ۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیاہے ۔اے این ایف ترجمان نے کہاکہ نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ڈالنے والوں کے خلافقانونی کارروائی کی جائے گی۔
تعلیمی اداروں کے ارد گرد مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزوکی پک اپ سے 141 کلو 600 گرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمدکرکے ایک ملزم کو گرفتارکیاگیا۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.