منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا
قصور کے نواحی گاؤں میں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں "لکھن کے” میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری
بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔
قبل ازیں اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنادا۔ بچوں کی گواہی نے باپ کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری
مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو دو بچوں کے سامنے قتل کیا۔ اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی اور سہالہ میں کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ ان کی اولاد میں تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں۔ مجرم سوزوکی لوڈر جبکہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی۔ مجرم نشے کا عادی اور بیوی پر ٹارچر کرتا تھا ۔ مقتولہ نے رشتہ داروں کو کئی بار اس بارے میں بتایا تھا۔ مدعی کے مطابق 19 نومبر 2020 کو صبح 8 بجے رشتے داروں کو کال آئی فرزانہ کو قتل کردیا گیا ، مدعی پولی کلینک پہنچے تو مقتولہ کے دو بیٹے حسنین اور محمد عاقب ہسپتال میں موجود تھے۔