قصور
خاتون منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد ،مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی قصور طارق عزیز سندھو کی منشیات فروش پر گرفت کسنے کی خصوصی ہدایت
پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے
ڈی ایس پی سی آئی اے قصور سلیم اللہ لاشاری کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد محمود نے خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا
کوٹ غلام محمد قصور کی ملزمہ بلقیس بی بی عرف بھٹنی عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہی تھی
گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 1600 گرام چرس، 200 گرام ہیروئن اور 40000 روپے نقدی رقم برآمد ہوئی ہے جسے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
ملزمہ شہر قصور میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتی تھی








