سیالکوٹ :پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پولیس نے 6 سالہ برازیلین بچی میگن برگس کو بازیاب کرواکے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماجرا کلاں کا رہائشی عبدالرحمن عرصہ قریب 13 سال قبل بذریعہ ڈونکی یونان گیا تھا جہاں پر اس نے برازیلین نیشنل خاتون SUELY BARGAS DO NASCIMENTO سے تعلقات استوار کیے جن سے میگن برگس پیدا ہوئی.

عرصہ 5 سال قبل عبدالرحمان اور برازیلین خاتون میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد مقامی قوانین کے تحت بچی ہفتہ میں 5 دن ماں کے پاس رہتی اور 2 دن والد کے پاس رہتی تھی.

20 اگست 2023 کو عبدالرحمن بچی کو والدہ سے مستقل چھیننے کیلے میگن برگس کو لیکر پاکستان آگیا جو اس نے بچی کو اپنے والدین کے پاس ماجرہ کلاں تحصیل سمبڑیال چھوڑا اور مورخہ 27.08.23 کو جر من واپس چلا گیا۔ مورخہ 25.08.23 کو مسمی عبد الرحمن نے بچی کی والدہ کو بذریعہ فون بتلایا کہ کسی نے بچی کو پارک سے اغواء کر لیا ہے.

کہانی کو حقیقت کا رنگ دینے کیلئے عبد الرحمن نے تھانہ فیکٹری ایریا ضلع شیخوپورہ میں مورخہ 26.08.23 کو مقدمہ 4297/23 بجرم 363 ت پ درج کروایا کہ اسکی بیٹی MEGANBARGHS بعمر 6 سال غائب ہو گئی ہے جس کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے۔

بچی کی والدہ نے برازیل ایمبیسی واقع میونخ جرمنی میں کونسلیٹ جنرل کو بچی کے اغواء کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے پاکستان میں برازیل ایمبیسی واقع اسلام آباد کو بذریعہ ای میل درخواست کی کہ بچی کو بازیاب کروایا جائے۔ جس پر ڈپٹی ہیڈ آف میشن برازیل ایمبیسی Mr. Fabiom Chaves نے بچی کی برآمدگی کے بارے میں ڈی پی او سیالکوٹ کو خط لکھا.

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سر کل سمبڑیال اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بچی کی بازیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جنہوں نے عمر فاروق ولد نصر اللہ ( کو نسلر آفیسر برازیل ایمبیسی اسلام آباد) کے ہمراہ بچی کو مورخہ 03.09.23 کو مسمی عبد الرحمن کے والد کے گھر سے بازیاب کر کے برازیلین ایمبیسی کے حوالے کر دیا ہے.

Leave a reply