مس ورلڈ کے طور پر دنیا بھر میں اپنی شناخت بنانے والی بھارتی اداکارہ مانشی چھلر کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول بھی کررہے ہیں ۔
باغی ٹی وی : اداکارہ مانشی چھلر کا یہ وا ئرل ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ کا ہے جس میں مانشی بلیک ڈریس میں نظر آرہی ہیں لیکن اس دوران ان سے ایک ایسی غلطی ہوگئی جس کی وجہ سے ان کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے ۔
ویڈیو میں مانشی چھلر نے جو بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اس کا پرائس ٹیگ وہ نکالنا بھول گئیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگ انہیں ٹرول کرنے لگے اور اس ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئےکچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ ٹیگ تو دیکھ لو میڈم جی ۔ جبکہ کچھ دیگر کا کہنا ہے کہ ٹیگ لگا کر کہاں جارہی ہو ۔
واضح رہے کہ مانشی نے سال 2017 میں مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کیا تھا مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے کیلئے مانشی کو کافی جدوجہد کرنی پڑی جن میں سے ایک خود کو بدلنا بھی تھا ۔