کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک،نیٹ ورک پرکسی اورکا کنٹرول

0
39

کراچی : کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک،نیٹ ورک پرکسی اورکا کنٹرول ،اطلاعات کے مطابق کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ، جس کے باعث کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بلنگ سمیت دیگر نیٹ ورک منقطع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی بلنگ سمیت کئی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ، جس کے باعث شہریوں کو بجلی کےبلوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ سائیڈ ہیک ہونے سے بلنگ کی ادائیگی بندہے ، ویب سائٹ کل دوپہر سےکام نہیں کررہیں، جس سے کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بلنگ سمیت دیگر نیٹ ورک منقطع ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز کےالیکٹرک کے آئی ٹی سسٹم پرسائبر حملہ ہوا تھا ، جس کے باعث کےالیکٹرک کا نظام مفلوج ہوگیا اور بینکوں سے رابطے سمیت انٹرنل کمیونیکیشن رک گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سسٹم بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، جس کا مقصد سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے جبکہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے تاکہ آئندہ ایسی کوششوں سے بچا جاسکے۔

Leave a reply