منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کی2021 کی پہلی تصویر انٹر نیٹ پر وائرل

گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز کی سینئیر جوڑی اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد کی 2021 کی پہلی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باغی ٹی وی : جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف‘میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

منظر صہبائی کی انسٹاگرام پر شئیر کردہ تصویر میں شوبز انڈسٹری کی یہ سینئیر جوڑی بے حد خوش نظر آرہی ہے۔

منظر صہبائی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ 2021 کی ہماری پہلی تصویر ہے ساتھ ہی انہوں نے سینئر اداکار نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

اور مختلف ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مابرکباد دی-

خیال رہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے 4 اپریل 2020 کو ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی۔

Comments are closed.