مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے اموات میں اضافہ
مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے اموات میں اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں ایک خاتون کی کورونا وائرس کے باعث موت واقع ہوئی جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں اموات کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے
سرینگر کے رینا واری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم منگل ان کی موت واقع ہوئی ۔ دوسری جانب پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 19نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 565 ہو گئی ہے جن میں سے 381 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 176 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں اب تک 68,262افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 6,364 افراد کو سرکاری قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے ،255 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔381 مریضوں کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 9,082 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔