پاکستانی معروف فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز کر دی-

باغی ٹی وی : ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کی گئی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ میں مقبوضہ وادی میں گذشتہ برس سے لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے ’آرٹیکل 370‘ دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور مشکل ترین حالات سے نکلنے کی کوشش پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔

مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پیش کرتی یہ مختصر سی فلم ایک پرسکون زندگی گزارنے والی شادی شدہ لڑکی گل رعنا کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں اچھے دنوں کا انتظار کررہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ فلم میں حتی الامکان غیر جانبدار ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم بنانے کا اہم مقصد مقبوضہ وادی میں موجود کشمیریوں کے حالات دنیا کے سامنے لانا ہیں اس مختصر سی فلم کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف مبذل کروانا ہے-

گل رعنا کا کردار ادا کرنے والی مریم نفیس ایک پاکستان ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ دل میں زرمینی کے بطور ٹی وی میں قدم رکھا۔ اس فلم کے ہدایتکار ابراہیم بلوچ جبکہ پروڈیوسر مدیحہ مجید ہیں-

یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین…

Shares: