باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی جوان نے خود کشی کر لی
مقبوضہ کشمیر کے علاقے اونتی پورہ میں سی آ رپی آیف اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کشی کی، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت موتی رام کے نام سے ہوئی جس کی رات کو ڈیوٹی تھی اور دوران ڈیوٹی پٹرولنگ کرتے ہوئے اس نے خود کو سرکاری بندوق سے گولی مار کر خود کشی کر لی
فائرنگ کی آواز سن کر دیگر بھارتی اہلکار موقع پر پہنچے لیکن موتی رام ہلاک ہو چکا تھا، موتی رام کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، موتی رام کا شوپیاں میں چند روز قبل تبادلہ کیا گیا تھا اور اس نے اب شوپیاں جانا تھا
ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 455ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج، پولیس، کے اہلکار دور دراز علاقوں میں تعیناتیوں، سہولیات نہ ملنے اور کشمیری عسکریت پسندوںکے حملے سے خوفزدہ ہو کر خود کشی کر لیتے ہیں