مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے
مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام نبی سمجھی اور منظور احمد غازی کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید
پولیس نے غلام نبی سمجھی کو تھانہ بیج بہار ہ اور منظور احمد غازی کو اسلام آباد قصبے کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
دونوں رہنماوں نے آج سری نگر کے ہائیڈر پورہ میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کے زیر اہتمام منعقدہ اآل پارٹیز حریت کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔