مقبوضہ کشمیر کے حالات کیسے۔ میئر سری نگر نے سب بتا دیا۔
بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس قر 5اگست کو پابندی لگا دی تھی۔جس کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حالات باہر کی دنیا تک نہیں پہنچ سکے۔ اگر چہ بھارتی حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ تاہم سری نگر کے میئر جنید عاضم مٹو نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو جھٹلا دیا۔جنید نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کی ہے کہ بھلے ہی کشمیر کی سڑکوں پر لاشیں نظر نہ آ رہی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ جنید عاضم مٹو نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ”یہ امید کرنا کہ وہاں سب معمول پر آ۔ جائے گا، حقیقت سے پرے ہے۔
https://baaghitv.com/maqbuza-kashmir-curfew-ka-30-day/
میئر جنید عاصم مٹو جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے ترجمان ہیں اور انھوں نے کشمیر میں مین اسٹریم لیڈروں کی گرفتاری سے متعلق مرکزی حکومت کی پالیسی کی تنقید بھی کی۔ واضح رہے کہ جے کے پی سی سربراہ سجاد لون بھی جموں و کشمیر پر مرکزی حکومت کے فیصلے کے سبب گرفتار شدگان میںشامل ہیں۔