پاکستان اللہ رب العزت کا دیا ہوا ایسا معجزہ ہے. جسے کفر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے 74 سال گزر چکے. اللی رب العالمین نے اس خطہ پاکستان کو خوب خوب نعمتوں سے نوازہ ہے اور اس پر مزید یہ کہ اسے کفر کی للکار کو زیر کرنے کی لیے افرادی قوت، جزبہ جہاد اور ایٹمی طاقت بنا دیا. مسلمانوں کی ترجمانی کرتا یہ خطہ پاکستان ملت اسلامیہ کے ماتھے پر بڑی شان سے طاقت اور جرات کا تاج بن کر سجا ہوا ہے. ملت اسلامیہ کو جب بھی ضرورت پڑی مدد کے لیے پاکستان کی طرح نگاہ اٹھائی جاتی ہے. یہ سب اللہ رب العزت کی خطہ پاکستان پر کی گئی عنایتیں ہیں. یہ میرے حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی فیض ہے کے 1400 سال سے بھی قبل اس کی پیشن گوئی کی ہند سے اظہارِ محبت کیا.
پھر اسے آزاد کرانے والے پیدا بھی کیے. اس کو سر بلند کرنے والوں کو پیدا کیا. یہ سب میرے رب کریم کی عطا اور نبی کریم خاتم النبیںن محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کا روحانی فیض ہے.
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا خواب ان کی کوشش پھر ان کی تعلیمات سے سوئی ہوئی امت کو جو امید نو ملی اسی کو لے کر اللہ رب العزت کی توفیق سے مرد قلندر بابا اولیاء پیر جماعت علی شاہ کی قیادت میں جوق در جوق طلبہ کے لشکر قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ تعالی’علیہ کے ساتھ ملنا. پھر ماؤں کا بچوں کے دلوں میں جزبہ آزادی اور جہاد پیدا کرنا. یہ سب میرے رب العالمین کا احسان عظیم ہے.
سلام ان ماوں کو جنہوں نے اپنے لعل زبح کروا لیے لیکن تحریک آزادی پر سمجھوتہ نا کیا. سلام ان بہنوں بیٹیوں پر جن کی بے حرمتی کی گئی لیکن آزادی کا علم ہاتھ سے نا چھوڑا.
ارادے جن کے پختہ ہوں نگاہ جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے.
پاکستان بن تو گیا لیکن ہر سال کی طرح اس سال بھی اسے ڈھول باجوں کو لیے اصل مقصد کو پیچھے چھوڑ کر یہ قوم اپنے بڑوں کی قربانی کو رائیگاں کرتی دکھائی دے گی.
پاکستان کا مقصد تو لا الہ الا اللہ ہے آنے والی نسلیں چونکہ اسی کھیل تماشے کی منتظر ہوتی ہیں وہ اس کے فیوض برکات سے ناواقف دکھائی دیتی ہیں. جن کے بزرگ آج بھی اپنوں کی قربانیاں یاد رکھتے ہیں وہ اس دن کو صوم و صلوات کرتے اور اپنے پیاروں کے حق میں دعا کرتے دکھائی دیتے ہیں.
سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو اس حوالے سے خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے. جشن آزادی کے دن اس کے لیے دی گئی قربانیوں سے آنے والی نسلوں کو متعارف کرایا جاے. تاکہ کھیل تماشوں گانے باجوں سے ہٹ کر صحیح معنوں میں اس دن کا حق ادا کیا جا سکے.
روح اقبالیات آج بھی پاکستان کی ترقی کے لئے بھرپور معاون ثابت ہو سکتی ہیں. پاکستان کو آج بھی ان فلسفوں کی ضرورت ہے جنہوں نے تحریک آزادی میں بھرپور ساتھ دیا.
خدارا مخلص ہو جائیں پاکستان کو آج بھی جزبہ آزادی کی ضرورت ہے
*افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر*
*ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ*
پاکستان اس وقت قرض و پابندیوں کی جس دلدل میں پھنس چکا ہے. اس سے نکلنے کا واحد راستہ مخلصی ہے.
اپنے وطن اپنے پیارے پاکستان سے مخلص ہو جائیں. عشق_ وطن ایمان کا حصہ ہے. اس سے محبت کا اظہار کریں اور اپنے گھروں میں بچوں کو قیام پاکستان اور شعور قربانی کا درس سمجھانے کا اہتمام کریں. صوم و صلوات کے ساتھ اس مبارک دن کا آغاز کریں اور جن لوگوں نے اس وطن کے لیے جان مال عزت کی قربانی دی ان کو خراج تحسین پیش کیجئے.
@EngrMuddsairH