قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےوالے بااثر مجرمان کے سامنے پولیس بے بس،مقتول کے انصاف کیلئے ٹوئٹرصارفین میدان میں آگئے

پاکستان خاص طور پر پنجاب اب جرائم پیشہ افراد کیلئے جنت بن رہا ھے، جُرم بڑھتے جارہے ہیں لیکن قانون اور نافذ کرنے والے ادارے دونوں خواب غفلت میں سو رہے ہیں رواں ماہ جون میں صادق آباد کے رہائشی نوجوان احسان خالق کو بھی اثرورسوخ رکھنے والے ملزمان نے قتل کیا تھا جس کے قاتلوں کو سزا دینے کے لئے ٹوئٹر پاکستان پینل پر ہیش ٹیگ احسان کو انصاف دو ٹاپ ٹرینڈ پر ہے-

باغی ٹی وی کے مطابق مذکورہ ٹرینڈ میں نوجوان قاتل احسان خالق کے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے علاوی ازیں احسان خالق کی والدہ شاہینہ بی بی کی بھی ایک ویڈٰو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے-
https://twitter.com/Qalopatra/status/1467557930459303936?s=20
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مقتول کی والدہ کا کہنا ہے رواں سال 4 اور 5 جون کی درمیانی شب کو اللہ یار ولانہ اور احمد یار ولانا اور ان کے ساتھیوںنے میرے بیٹے نے اٹھایا اور اس کو قتل کر کے لاش باندھ کر نہر میں پھینک دی اور صبح کو اعلان کیا کہ ہم نے آپ کے بیٹے کو مار کر نہر میں پھینک دیا ہے آپ لاش جا کر نہر سے نکال لیں –

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو ایک سرکاری آفیسر کی بھی سر پرستی حاصل ہے جو ان کا بھائی ہے اور اس واقعے میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی شامل ہے-

احاسن خالق فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

احسان خالق کی والدہ کا کہنا تھا کہ بڑی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹ لی بعد میں کیس چلا کیس میں یہ لوگ نامزد بھی ہوئے انہوں نے اپنی انویسٹی گیشن بھی تبدیل کروائی اورکیس آرآئی بی برانچ میں لے کر گئے وہاں انہوں نے 6لوگوں کو بے گناہ ثابت کروالیا ایک ان کا بھائی اللہ یار جو ابھی جیل میں تھا اب اس کی ضمانت بھی کروا لی ہے-

خاتون نے مزید کہا کہ وہ 302، 311 ،148 اور 149 جیسی دفعات میں شامل تھا وہ بھی باہر آگیا ہے میں عمران خان سے اوراعلی حکام سے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے سب سے درخواست کرتی ہوں خدارا میری آواز سنیں مجھے انصاف دیں میرے بیٹے کے لیے مجھے انصاف چاہیئے میں ہر جگہ جاتی ہوں میں نے درخواستیں دی ہیں میں نے سٹیزن پورٹل میں بھی درخواست دی ہے میں نے وزیر اعلی کمپلین سیل میں بھی درخواست دی میں گئی بھی ہوں خود بار بار میڈیا پر بھی آ رہی ہوں میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ میری آواز بنیں میرا ساتھ دیں اور مجھے انصاف چاہیے 6 ماہ ہو گئے ہبہت تکلیف میں ہوں اب برداشت نہیں ہوتی-


دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ مقدمہ نمبر 233/21 تھانہ احمد پور لمہ میں درج ہے جس میں دو مرکزی ملزمان چالان عدالت ایک بر ریمانڈ جسمانی پولیس کسٹڈی میں ہے ایک ملزم بر ضمانت عبوری ہے اور چھ ملزمان RIB بہاولپور سے بے گناہ ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں میرٹ پر تفتیش جاری ہے-


https://twitter.com/Qalopatra/status/1467749020965773312?s=20
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ احسان خالق کو انصاف دو بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں مقتول کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا جا رہے-


https://twitter.com/Asifpti0007/status/1467711365494321153?s=20

Comments are closed.