سوشل میڈیا پر جاری بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سےپوسٹس وائرل ہو رہی ہیں جس کے بعد سے قیاس آرائیں کی جا رہی ہیں کہ ان کی اپنے دیرینہ دوست روہمن شال سے علیحدہ ہوگئی ہے۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر خوب صورت پس منظر کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی۔

تصویر میں سشمیتا سین ایک کشتی میں سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں سشمیتا سین نے لکھا کہ سمندر ایسا مقام ہے جہاں وہ بالکل غیر جانبدار ہوتی ہیں، اور زندگی کے بہترین فیصلے وہیں کرنے چاہئیں جہاں آپ غیر جانبدار ہوں، نہ کہ اس مقام پر جہاں آپ ٹوٹے ہوئے ہوں۔

اس کے علاوہ سشمیتا سین نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا مسئلہ یہ ہے خواتین کا خیال ہوتا ہے کہ مرد بدل جائے گا، لیکن وہ نہیں بدلے گا۔ جب کہ مرد یہ سوچ کر غلطی کرتے ہیں کہ خاتون کبھی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں جائے گی، لیکن وہ جا سکتی ہے۔

اس پوسٹ کے بعد میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سشمیتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال کے درمیان شاید علیحدگی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ سشمیتا سین کے بوائے فرینڈ روہمن شال ایک ماڈل ہیں اور سشمیتا سین سے تقریباً 15 سال چھوٹے ہیں-

Shares: