ٌمردان تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے دوران اسلحے کی نوک پر عوام کو لوٹنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا،راہزن گروہ کی وجہ سے علاقہ ساولڈھیر میں واردتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جس پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ، گرفتار ملزم کے دیگر شریک واردات ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ،ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ، علاقہ تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر پولیس کو مدعی مقدمہ انعام اللہ سکنہ سورے غر ساولڈھیر نے شکر تنگی مقبرہ کے قریب اسلحے کی نوک پر نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحے کی نوک پر نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فون چھیننے کی رپورٹ درج کرائی، رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی رورل سرکل فضل شیر خان کی نگرانی میں تھانہ جبر چوکی ساولڈھیر پولیس کی آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے ایس ایچ او فواد خان اور انچارج چوکی اے ایس آئی فاروق خان کی قیادت میں جدید سائنسی ذریعوں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی و تفتیش کی بدولت واردات میں ملوث راہزن گروہ کے مرکزی ملزم فیاض احمد سکنہ بابو کلے سخاکوٹ ضلع مالاکنڈ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا،
اس حوالے سے ڈی ایس پی فضل شیر خان نے سرکل آفس میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار ملزم نے دوران انٹاروگیشن اعتراف جرم کرلیا جس کی نشاندہی پر مختلف واردتوں میں لوٹی گئی مال مسروقہ، 04عدد موٹرسائیکل، 15700نقدی، 15عدد مختلف اقسام کے موبائل فونز، ایک بنک چیک اور موٹرسائیکلوں کے سپیئرپارٹس (جن میں پیٹرول ٹینکی، فریم و دیگر اشیاء شامل ہیں) سمیت ایک پستول معہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار راہزن نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی بتا دیئے ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں کاروائی میں مصروف ہے،
Shares:








