مردان میں طالبات کو حکومت نے ایسا کیا دے دیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی حیران رہ گئے

0
55

مردان کےعلاقے چینہ میں طالبات میں برقعوں کی تقسیم کی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں طالبات میں برقعہ تقسیم کئے گئے،برقعے ضلع کونسل کے سابق رکن نے 90طالبات میں تقسیم کیے ،برقعوں کی خریداری کے لیے ضلع کونسل سے فنڈ جاری کیے گئے

سابق رکن ضلع کونسل مظفرشاہ کا کہنا ہے کہ برقعے علاقائی روایات کے پیش نظر دیئے گئے،

مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

دوسری جانب پردہ ثقافت بھی ہے حفاظت بھی ، ہم طالبات کی عصمت ، عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی ضیا اللہ بنگش کا دوٹوک اور واضح موقف ، اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں طالبات کے لیے پردہ لازم قرار دینے کے معاملے پر مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش ڈٹ گئے ہیں۔

خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پردے کی پابندی سے ترجمان کی لاعلمی،کہا ایسا کوئی نوٹفکیشن نہیں ہوا

خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سکولوں میں برقع پہننے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے،ترجمان خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کردی ،کہا صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا،پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا،صوبہ میں طالبات کے لیے چادر یاعبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔

کے پی گورنمنٹ نے اسلامی طرز معاشرت اپنانے کی طرف سفر شروع کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کوعبایا، گاون یا چادر اوڑھ کر سکول آنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں،ای ڈی او ہری پورنے کے پی حکومت کے فیصلے پر سب سے پہلے عمل کرکے گڈ گورننس کا ثبوت بھی دے دیا ہے،

Leave a reply