مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں یاسر حسین

0
36

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کے مطابق مردوں کا کچن میں کام کرنا بری بات نہیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان شونز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو قیمہ بنانا سکھایا ہے-
https://www.instagram.com/tv/CEoXApdDGp-/?igshid=i7fue6e9p9fu
ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ قیمہ بنایا ہے میں نے-

یاسر حسین نے لکھا کہ ترکیب دیکھ لو اور مداحوں کو کچن مین کام کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کا کچن میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں ہے۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ باہر کا گندا کھانا کھانے سے بہتر ہے کہ تھوڑی محنت کرلی جائے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں حسن حیات خان، ساجیل میر اور عمر عالم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا وہ آجائیں اور اُن کے ساتھ قیمہ کھائیں۔

اس کے علاوہ آخر میں انہوں نےمزید لکھا کہ وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کو یاد کررہے ہیں۔

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر اداکار احمد علی بٹ نے یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اچھی اور سادہ ریسیپی ہے وہ اسے ضرور ٹرائے کریں گے-جس پر یاسر حسین نے احمد علی بٹ کی ککنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو خود مشہور و معورف کُک خواجہ کوکب کو کمپیٹیشن دے سکتے ہیں اتنے اعلیٰ کھانے بناتے ہیں –


یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
جبکہ حسن حیات خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھائی جلدی دروازہ کھولو-

یاسر حسین کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ساتھ ہی مداحوں نے دلچسپ کمنٹس بھی کئے جن کے یاسر حسین نے جواب بھی دیئے-

یاسر کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یاسر حسین خیالوں میں حلیمہ سلطان کا قیمہ بنا رہے ہیں جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ یاسر بھاےی ارطغرل ستمبر مین پاکستان آرہا ہے ان کے لئے کون سی ریسیپی بنائیں گے جس کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ محبت بھرے کباب-


یاسر حسین انسٹاگرام سکرین شاٹس
مداحوں نے یاسر کی بنائی ہوئی ریسپی کے حوالے سے مزید مشورے بھی دیئے گھے کم ڈالنے کے مشورے پر یاسر حسین نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ باقی گھی مین نے دروازوں میں ڈال دیا تھا وہ چیں چیں کر رہے تھے-

جبکہ ایک صارف نے یاسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لنڈے کے کپڑے اور لنڈے کا کُک جس پر یاسر حیسن نے جواب دیا کہ چائنہ کے سنجے دت کتنا جلے گا-

Leave a reply