مارگلہ ہلز دیکھ کر مایوس ہو جاتی ہوں مہوش حیات

0
39

اداکارہ مہوش حیات نے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر گندگی دیکھ کر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پاکستان کی وہ تصویر ہے جو ہم آنے والے سیاحوں کو دکھانا چاہتے ہیں؟

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مہوش حیات نے پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کے بانی عمران غزالی کا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں وہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر ماحولیاتی آلودگی سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آرہے ہیں۔


عمران غزالی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارگلہ پر جگہ جگہ پلاسٹک کی خالی بوتلیں اور دیگر کھانے کی اشیاء کے ریپر موجود ہیں۔

عمان غزالی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میری اسلام آباد کے تمام رہائشیوں سے گزارش ہے جو بھی مارگلہ ہلز ٹریل پر جاتے ہیں وہ ماحول میں آلودگی مت پھیلائیں۔ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کے لوگوں نے یہاں پلاسٹک کی بوتلیں اور پلاسٹک بیگز پھینکے ہوئے ہیں، یہ ایک خوبصورت ماحول کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی ہے۔

مہوش حیات نے عمران غزالی کا ٹویٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے مارگلہ پہاڑیوں پر جانا بہت پسند ہے لیکن میں ہمیشہ وہاں موجود گندگی اور کوڑے کو دیکھ کر مایوس ہوجاتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اسلام آباد کے عوام سے اُمید تھی کہ وہ قدرت کے ان حسین مناظر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

اُنہوں نے ماحولیاتی آلودگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پاکستان آنے والے سیاحوں کو یہ دکھائیں گے؟

با لی وڈ فلم انڈسٹری اپنے کام سے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کر سکتی ہے مہوش حیات

Leave a reply