مرحوم بلال ہیں منی بیک گارنٹی کا حصہ انہوں نے فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا ہے جو ہر وقت کھاتا رہتا ہے جس کے لئے کھانا کسی بھی کام سے زیادہ اہم ہے. منی بیک گارنٹی پر ہونے والی تنقید کا جواب دینے مرحوم بلال بھی آگئے ہیں میدان میں، انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہے منی بیک گارنٹی کو یو فون کا کمرشل کہنے والوں سے کہوں گا کہ منی بیک گارنٹی ایک بہترین فلم ہے اور یوفون کے کمرشل برے نہیں بلکہ بہت اچھے ہوتے ہیں ایک وقت میں شائقین یوفون کے کمرشلز سے بھی بہت زیادہ لفط اندوز ہوتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے ہم اس کے دفاع میں کھڑے ہیں ہمیں بتایا جائے کہ ہم نے کہاں غلطی کی ہے. انہوں نے کہا کہ سینما چلتے رہیٰں گے تو انڈسٹری کو
فائدہ پہنچے گا اور انڈسٹری کو فائدہ مسلسل فلمیں بننے سے ملے گا یوں تنقید کرکے دوسروں کا حوصلہ توڑنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی کے کام کو دیکھنا ہی نہیں چاہتے بھئی نہ کریں اس طرح مل جل کر کام کریں . ہمیںایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی ہم ایک دوسرے کی عزت کریں گے تو لوگ بھی ہماری عزت کریں گے.








