مری: خاتون پر بچوں کے سامنے چار افراد کا تشدد، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا

0
46

مری: خاتون پر بچوں کے سامنے چار افراد کا تشدد، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا

باغی ٹی وی : مری میں غنڈہ گردوں اور مافیا کی بدمعاشی عروج پر ہے . مری میں موجود مافیا جسے چاہتا ہے اپنی غنڈہ گردی سے مار تا پیٹتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں‌ہے. اس سلسلے میں‌ ایسا ہی واقع رونما ہوا ہے جب چار افراد نے ایک عورت کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے . اس سلسلےمیں جب قریبی مری کی چوکی میں پرچہ کٹوانے کے لیے وہ عورت گئی تو پولیس نے کہا کہ یہ حدود پنڈی پولیس کے دائرے میں آتی ہے .ہم کچھ نہیں‌کر سکتے. مری میں‌موجود چوکی اہکاروں نے اس مظلوم عورت کی کچھ نہ سنی اور بچوں کے سامنے عورت کو مارنے پر کوئی ایکشن نہ لیا .
اس پر متاثرہ خاتون کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ککہ کیا وہ پاکستان کی شہری نہیں‌ ہے . اور کیا حوا کی بیٹی کے ساتھ اس ظلم کا کوئی والی وارث ہے؟


اس طرح ایک اور بیٹی پر سر عام تشدد کیا گیا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا فرض‌ادا نہیں‌کیا. انصاف کی تلاش کے لیے ایک بیٹی جگہ جگہ ماری ماری پھر رہی ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں‌ ہے .

Leave a reply