ہمارے ہاں لڑکی یا لڑکے جس کی بھی شادی نہ ہوئی ہو اسکو سوالات کرکر کے ہی پریشان کر دیا جاتا ہے. کہ شادی کیوں نہیں کی کب شادی کرو گے وغیرہ وغیرہ . اور شوبز سٹارز کے ھوالے سے تو خاص کر اس پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے. اب ماریہ واسطی جنہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی کب شادی کریں گی تو ماریہ واسطی بول پڑی ہیں شادی کے معاملے پر. انہوں نے صاف صاف کہا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، اور میرے نصیب میں بھی اگر خدا نے کسی انسان کو لکھا ہو
گا تو وہ مجھے مل جائیگا. میرا بہت ایمان ہے کہ جو قسمت میںلکھا ہو وہ ہو کر رہتا ہے. ابھی تک شادی نہ ہونے کی مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے ہاں لیکن لوگوںکو بہت پریشانی ہے کیونکہ جہاں جاتی ہوں یہ سوال ضرور کیا جاتاہے. اداکارہ نے کہا کہ میں کام میں مصروف ہوں کوئی سمجھ میں آیا تو کر لوں گی شادی، میں زاتی طور پر ان لوگوںکو پسند کرتی ہوں جو دوسرے کے ساتھ مخلص رہیں لہذا مخلص انسان ملا تو بالکل شادی کرں گی ، یوں شادی نہ ہونے کا سوال کرنے والوں کو دیدیا ہے ماریہ واسطی نے کھل کر جواب.