سینئر اور معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ایک پروگرام کرتی ہوں جس میں ڈراموں اور اداکاروں کی اداکاری کی بات کرتی ہوں. مجھے نہیں لگتا کہ میری ڈراموں پر رائے یا اداکاروں کی اداکاری پر رائے سے کوئی ایکٹر ناراض ہو گا. انہوں نے کہا کہ ہمارے آج کے ڈراموں میں سکرپٹ کی کمی نظر آتی ہے اچھے لکھنے والے آگے نہیں آرہے. پہلے جو ڈرامے ہوتے تھے ان کے کریکٹرز لوگوں کے زہنوںپر اثر کرتے تھے لوگوں کو نہ صرف اداکار یاد رہتے تھے بلکہ ڈائریکٹر کا نام بھی پتہ ہوتا تھا کہ ڈرامے کا ڈائریکٹر کون ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکار بہت اچھے اور خوبصورت ہیں لیکن سکرپٹ اچھا نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ ”آج کہانیوں میں چار گانے ڈال دئیے جاتے ہیں اور کامیڈی ڈال دی جاتی ہےبس یہ ہے آج کسی بھی پراجیکٹ کو بنانے کا فارمولا. ”ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ آج ہماری سوسائٹی میں برداشت کا لیول بہت کم ہو چکا ہے ،اگر میںکسی پر تنقید کررہی ہوں تو بہتری کے لئے کررہی ہوں، اور تنقید بہتری کے لئے ہونی چاہیے کسی کو ڈی گریڈ کرنے کے لئے نہیں. انہوں نے کہا کہ سننا پڑے گا کہ دوسرا کیا کہہ رہا ہے.