مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار ڈنر، تحائف اور شجرکاری مہم کا انعقاد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) پولیس لائنز گوجرانوالہ میں...

ملالہ یوسفزئی کا شانگلہ کا ایک روزہ دورہ،آبائی گھر آمد

پاکستان کی معروف نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ...

کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری کو...

بنوں،16 دہشتگرد جہنم واصل، 13 شہری، 5 سیکورٹی فورسز کے جوان شہید

بنوں کینٹ، دہشت گردانہ حملہ کرنے والے خوارج...

پی ٹی وی میں‌کام کرکے جو سیکھا وہ بعد کے کیرئیر میں بہت کام آیا ماریہ واسطی

اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے اس پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نام اور مقام پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا بلکہ بہت محنت کرکے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ یاور حیات فرخ بشیر جیسے لوگ ملے،انہوں نے آگے بڑھنے میں بہت مدد کی۔ ہمارے دور میں سینئیر جونئیرز کی بہت زیادہ رہنمائی کیا کرتے تھے۔ سکھایا کرتے تھے ، غلطیوں پر ڈانٹ پڑتی تھی لیکن اس ڈانٹ میں بھی پیار اور اپنا پن ہوتا تھا۔ ہمارے دور میں کام کے سخت قاعدے ہوتے تھے،وقت پر سیٹ پر جانا، اپنے ڈائیلاگز یاد کرنے، ریہرسلز میں شرکت کو یقینی بنانا۔

مجھے یاد ہے کہ ہمارے سینئرز بھی کام کے تمام قاعدے اور قوانین کی پاسداری کرتے تھے . سخت ڈسپلن ہوتا تھا۔جو کچھ ہم نے پی ٹی وی کے دور میں کام کرکے سیکھا وہ بعد میں بہت کام آیا . انہوں نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ معیار کا خیال رکھا ہے کبھی بھی کام اس لئے نہیں کیا کہ بس نظر آنا ہے میری ترجیح اچھے کردار رہے ہیں اور رہیں گے. یاد رہے کہ ماریہ واسطی نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز کی دنیا میں چھا گئیں۔