وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نےمریم بلاول ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج دو بڑے پروٹیکشن آف کرپشن پر جمع ہورہے ہیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے مریم نوازاور بلاول بھٹو کے ظہرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور کیخلاف تقاریر کرنیوالے وہیں ظہرانے میں شرکت پر مدعو ہیں،اچھا ہوتا پہلے مریم بی بی اپنے ووٹروں سے معافی مانگ لیتیں .ان کا مزید کہنا تھا کہ آج دن دیہاڑے دروغ گوئی اور قصے کہانیوں کا مقابلہ ہوگا.
نواز لیگ اور پی پی دونوں نےایک دوسرے پر کرپشن کے مقدمات بنائے.وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ سوال یہ ہے دونوں ایک دوسرے خلاف پہلے غلط تھے یا آج غلط ہیں.لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمران خان کا واضح ویژن ہے
انہوں نے ان کی میٹنگ پر طنزیہ جملہ کستے ہوئے کہ یہ چارٹر آف پروٹیکشن آف کرپشن پر دو طرفہ گفتگو ہوگی
مریم بی بی اور بلاول بھٹو دونوں کرپشن کے نئے طریقوں پر بات کریں گے
واضح رہ کہ آج ہونے والی ملاقات میں اعلیٰ سیاسی قیادت کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر صلاح مشورے کیے جائیں گے۔ بجٹ اور معیشت کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔
اہم میٹنگ اور نشست میں پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسن مرتضیٰ اور چودھری منظور شرکت کریں گے۔ جبکہ ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق، محمد زبیر، پرویز رشید اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوں گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے رمضان المبارک میں بلاول بھٹو نے مریم نواز کو افطار پارٹی پر بلایا تھا اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا تھا۔

Shares: