پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھٹہ مزدور کے بچوں کے تعلیمی وظائف ختم کرنے کا اقدام واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، عمران صاحب نے ملک اور معیشت کا بھٹہ بٹھا کر بھٹہ مزدوربچوں کے تعلیمی وظائف بھی بند کردئیے ہیں، اڑھائی کروڑ بچے پرائمری سکول سے باہر ہونے کی دنیا کی دوسری بڑی تعداد پاکستان میں ہے، آٹا چینی دوائی، رنگ روڈ سے پیسے کھانے کے بعد غریب بچوں کے تعلیمی وظائف بھی کھا گئے ہیں، بجٹ میں مافیاز، کارٹیلز اور اے ٹی ایمز کو ٹیکس چھوٹ دے کر بھٹہ مزدوربچوں کی تعلیم کا بجٹ کھا گئے ہیں، غریب ترین اور استحصال کا شکار بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنا ظلم ہے، شہبازشریف نے قانون سازی سے بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حق کو تحفظ دیا تھا، ان بچوں کوتعلیمی وظائف دے کر سکول میں داخلوں کی شرح بڑھائی تھی، عمران صاحب ان بچوں کو تعلیم سے محروم کرکے اپنے کنٹینر والے تمام لیکچر بھول گئے ہیں، ان غریب بچوں کو تعلیم کے یکساں مواقع چھین لینا مجرمانہ اقدام ہے، عمران صاحب کیا آپ کو بھٹہ مزدور بچے نظر نہیں آتے؟ کہاں گیا آپ کا احساس؟ بھٹہ مزدور بچوں کے لئے تعلیمی وظائف کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے، بھٹہ مزدور بچوں کی تعلیم کے حصول کے بنیادی حق کا عمران صاحب احترام کریں، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے شہبازشریف نے لاکھوں بھٹہ مزدور بچوں کو سکول میں داخل کرایا تھا.
مزید دیکھیں
مقبول
جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی
جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...
سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...
چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...
ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...
مریم اورنگ زیب نے عمران خان پر بھٹہ مزدور کے بچوں کے وظائف کھانے کا الزام لگا دیا


Muhammad Usama
Freelancer Blogger Writer History Researcher Photography is Janoon In future as a Politician Open-Minded