پی ٹی وی سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مرینہ خان آج کل ہیں شدید غصے میں. غصے میں ہیں وہ عدم ادائیگی کی وجہ. مرینہ خان نے سوشل میڈیا پراپنے مداحوں سے براہ راست کہا ہے کہ فلم یارا وے ریلیز ہونے کے قریب ہے اور مجھے ابھی تک اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں دیا گیا. معاوضے کے حوالے سے جو ڈیل کی گئی تھی وہ تاحال ادھوری ہے.انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو میں اس دھوکے پر پرڈیوسر کی فلم کے خلاف سٹے آڈر
لے سکتی ہوں اورفلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے لیکن میں بہت سست ہوں. انہوں نے فلم یارا وے کے پرڈیوسر کو کہا کہ آپکو شرم آنی چاہیے کہ آپ نے ڈیل کو پورا نہیںکیا. فلم جو کہ ستمبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس میں سمیع خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں. فلم کی رائٹر مہوش اعجاز نے بھی ایک پوسٹ لگائی انہوں نے کہا کہ میں صرف فلم کی لکھاری ہوں میرا پرڈیوسر اور اس کے معاملات سے بالکل بھی کوئی تعلق نہیںہے لہذا مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ نہ کیاجائے. میں اس معاملے سے دور ہوں یہ مرینہ خان اور پرڈیوسر کا معاملہ ہے میرا اس میں اختیار نہیں ہے بہتر ہے یہ دونوں آپس میں مل کر حل کریں.