اداکار فیروز خان کے ساتھ جس جس نے بھی کام کر رکھا ہے وہ جانتا ہےکہ وہ کیسی طبیعت اور عادات کے مالک ہیں یا کتنا اختلاف رائے کو پسند کرتے ہیں. جب فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے اپنے سابق شوہر پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے تو فیروز خان نے حامی لوگوں نے اسکو جھوٹ کہا. لیکن اس وقت بھی کچھ ایسے لوگ ضرور تھے کہ جنہوں نے علیزے کا ساتھ دیا. اداکار و ماڈل عفت رحیم بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ کام کر رکھا ہے میں‌اسکو بہت اچھی طرح‌جانتی ہوں اور علیزے جو کہہ رہی ہے وہ بالکل ٹھیک ہے میں اس کے ساتھ کھڑی ہوں. تاہم اب اداکارہ مریم نفیس نے بھی حمایت کردی ہے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ

علیزے سلطان کی . جسمانی تشدد کی تصاویر دیکھ کر مریم نفیس نے سوشل میڈیا پر یہ لکھا ہے
”میں جانتی ہوں کہ جب آپ اپنا سچ بولتےہیں تو لوگ آپ پر اٹیک کرتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ لوگ سب جانتے ہوئے بھی چپ رہتے ہیں، میں سمجھ سکتی ہوں کہ آپ کس ٹراما سے گزری ہیں”. صرف مریم نفیس اور عفت رحیم نہیں بلکہ بہت سارے لوگ علیزے کے ساتھ کھڑے ہیں.

Shares: