اداکارہ مریم نفیس شادی کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں ؟‌

اداکارہ مریم نفیس جن کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے ادھر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اُدھر ان کو کامیابیاں مل گئیں. مریم نے بہت کم مرکزی کردار نبھائے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ایک بڑی تعداد میں‌فین فالونگ رکھتی ہیں. مریم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شادی ایک ضروری کام ہے جسے وقت پر کر لینا چاہیے اور یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ کیرئیر بنا رہے ہیں شادی بعد میں‌کر لیں گے ، ایسی سوچ انسان کو بہت زیادہ نقصان دیتی ہے . انہوں نے کہا کہ جس کو جو پسند آجائے اور جہاں پسند آجائے دل کی سنیں‌اور شادی کے بندھن

میں‌بندھ جائیں.انہوں نے کہا کہ زیادہ سوچوں میں پڑکے وقت ضائع کرنے کی بجائے شادی کرلیں اور اگر آپ کی کسی کے ساتھ ذہنی آہنگی ہے تو پھر تو بالکل بھی دیر نہ لگائیں کیونکہ ذہنی ہم آہنگی ہو تو زندگی بہت اچھی گزرتی ہے اگر یہ نہ ہو تو زندگی جہنم بن جاتی ہے اس لئے شادی کے معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کریں . یاد رہے کہ مریم نفیس نے ابھی تک کم مگر معیاری کام کیا ہے وہ جو بھی کردار کرتی ہیں‌کہانی میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے. شایہ یہی وجہ ہے کہ مریم صرف ہیروئین آنے کے چکر میں نہیں پڑتیں.

Comments are closed.