باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر ممتازعالم دین حافظ عبد الحمید جہلمی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا،
حافظ عبدالحمید جہلمی کے عزیزمولانا ابوبکر صدیق کے مطابق انہیں گزشتہ رات جہلم میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ مسجد سے ملحقہ اپنی رہائش گا ہ پر آرام فرما رہے تھے ، رات کو نامعلوم مسلح افراد مسجد کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو ئے اور انہیں اغوا کرکے لے گئے ،مولانا کے اغوا پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی گئی ہے ،
مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک 60سالہ بے ضرر اور امن کے داعی رہنما کا اغوا ہونا انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ، ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں فوری بازیاب کرایا جائے ،
گستاخانہ مائنڈ سیٹ کا راستہ ہر قیمت پر روکا جائے،قاری حنیف جالندھری
علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
قانون حرکت میں آئے، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں فساد برپا ہو،سینیٹر ساجد میر نے بڑا مطالبہ کر دیا