مارکیٹ میں جعلی نوٹ آگئے کیسے ہوگی شناخت ، ہوشیار باش

0
80

مارکیٹ میں جعلی نوٹ آگئے کیسے ہوگی شناخت ، ہوشیار باش

باغی ٹی وی عوام ہوشیار رہیں . کچھ جعلساز مارکیٹ میں جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ بڑی تعداد میں چلارہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر لین دین کرنے والےا ور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خاص طور پر 500، 1000 اور 5000 ہزار کے نوٹ لیتے وقت ان کے سیریل نمبر ضرور چیک کریں۔ 500 کے نوٹ کی سیریل AF والی جعلی ہے


جبکہ 1000 روپے کے نوٹ کی سیریل CE جعلی ہے۔ اسی طرح 5000 کے نوٹ کی سیریل HOجعلی ہے۔

ادھر خبر ہے کہ ارون آباد مارکیٹ میں جعلی نوٹ گردش کرنے لگے۔ہارون آباد شہر میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی کرنسی نوٹ گردش کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاجروں ، دکانداروں اور اُن کے سیلز مینوں نے شکایت کی ہے کہ شہر میں نامعلوم جعلسازوں کی جانب سے اصل کرنسی نوٹ سے مشابہت رکھنے والے جعلی کرنسی نوٹ پھیلائے جارہے ہیں جس پر نقلی ہونے کا بالکل شائبہ نہیں ہوتا لیکن جب وہ کیش جمع کرانے کیلئے بنکوں میں جاتے ہیں تو بنک عملہ جعلی نوٹ کو کینسل کرکے واپس کر دیتا ہے۔

Leave a reply