مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش سے متعلق اہم خبر
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ٹیم تاجروں سے ملاقات کے لیے شہرقائد پہنچ گئی، بات چیت کے دوران مارکیٹوں کے اوقات کار اور شادی ہالز کی بندش پر تحفظات پیش کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی ٹیم کو تاجر مارکیٹوں کی بندشوں پر تحفظات پیش کریں گے۔ صدر تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے علاوہ صرف سندھ میں مارکیٹس6بجے بند ہورہی ہیں، پورے ملک میں تاجروں کو کاروبار کرنےکی سہولت دی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز اور ہوٹل آؤٹ ڈور ڈائننگ ایس او پی کے ساتھ ہیں، سندھ خصوصاً کراچی میں تقریبات پر مکمل پابندی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے ساتھ شادی ہالز، ہوٹل اور کیٹر کے نمائندے بھی مذاکرات کریں گے۔