بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور مرکزی علماء کونسل پاکستان نے جماعت اسلامی کی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی ہمایت کا اعلان کردیا ہے جبکہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ کل فیصل آباد میں تمام تاجر تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے کہ پرامن ہڑتال ہوگی.
بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور کا اعلان،
مرکزی علماء کونسل پاکستان نے جماعت اسلامی کی 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال کی ہمایت کا اعلان کردیا ہے۔ pic.twitter.com/M8RubchFhS— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) September 1, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جبکہ یہ احتحاج پرامن ہوگا اور کوئی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائے گا، اور آپ کا احتجاج وفاق تک پہنچ گیا ہے اور حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے کہ عوام کو یہ معاہدہ پسند نہیں ہے.
بجلی قیمتوں میں بےتحاشا اضافہ کے خلاف دو ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کریں گے کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 27, 2023
تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ 2 ستمبر کو پر امن احتجاج اور ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب ہم ایک بڑے دھرنے کا اعلان کرنے والے ہیں، اور کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر خواتین کارکنان سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ آج کا احتجاج کروڑوں ماؤں اور بہنوں کا نمائندہ احتجاج ہے، تمام پاکستانی 2 ستمبر کو پُر امن احتجاج میں شرکت کریں۔
تاہم خیال رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم لیکچر دیتے ہیں بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں دیتے ہیں، جبکہ انہوں نے مزید کہا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وجہ سے غریب چیخ رہے ہیں ، لوگ بجلی کا بل ادا کریں یا بچوں کے اسکولوں کی فیس بھریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
علاوہ ازیں ان کہنا تھا کہ بلوں کی وجہ سے پورے پاکستان میں آگ لگی ہوئی ہے، ہمارا ملک انارکی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اور دوسری طرف ساری پارٹیاں اور نیپرا حکومت سے ملی ہوئی ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے احتجاج کی کال کے حوالے سے 28 اگست کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ٹوئٹ کرکے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔