معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے اپنی پُرانی جیکٹ اپنے شوہر یاسر حسین کو دے دی
گذشتہ روز معروف اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے اقرا کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے ویڈیو میں اقرا جیسے ہی موبائل کا کیمرہ یاسر کی طرف کرتی ہیں تو یاسر کہتے ہیں کہ اقرا نے نئی ہُوڈی لے لی ہے اسی وجہ سے اقرا نے اپنی پرانی جیکٹ مجھے دے دی ہے
یاسر حسین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہم پیسے بلکل ضائع نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم سوچ رہے ہیں کہ آئندہ زندگی میں خرچے کم اور خیرات زیادہ کریں گےاُنہوں نے اپنے مداحوں کو بھی مشورہ دیا اور ایسا سوچنے کے بارے میں کہا کہ آپ لوگ بھی ایسے ہی سوچیں اور جو لوگ پہلے سے ہی ایسا سوچ رہے ہیں وہ دوسروں کو بھی سوچنے میں مدد کریں
آخر میں انہوں نے ہیش ٹیگ انسانیت بازی بھی استعمال کیا
یاسر کی اس پوسٹ پر اداکار منیب بٹ نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت اچھی سوچ میرے دوست اللہ آپ کو اس کا اجر دے
یاسر حسین کی اس سوچ پر اُن کے مداحو ں نے بھی اُن کو سراہا
آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’ماشااللّہ بہت اچھے خیالات ہیں اللّہ ہم سب کو بھی عمل کرنے کی توفیق دے
حرا نامی صارف نے لکھا کہ ’اللّہ آپ کے لیے یہ راستہ آسان کرے کیونکہ وہ اپنی محبت کے لیے کسی کسی کو ہی چُنتا ہے اور بے شک اُس سے محبت کا تقاضہ ہے کہ اُس کے بندوں سے محبت کی جائے