کولمبین گلوکارہ شکیرا ازابیل 43 برس کی ہو گئیں

معروف عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ اور سماجی رہنما شکیرا ازابیل آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف کولمبین سماجی رہنما گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی 43ویں سالگرہ منا رہی ہیں شکیرا ازابیل 2 فروری 1977ء کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں گلوکارہ کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں

شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ نے گلوکارہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا

گلوکارہ کے گائے ہوئے دیگر گانوں میں ’ہپس ڈونٹ لائے‘ اور’بیوٹی فل لائر‘شامل ہیں جس نے انہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کے مقابللا کھڑا کیا

2010 میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ علاوہ ازیں وہ گریمی اور ایم ٹی وی میوزک سمیت دیگر ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی ہیں

Comments are closed.