جاپانی اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

معروف جاپانی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اداکارہ سایاکا کانڈا ہوٹل کے باہر بے ہوشی کی حالت میں خون میں لت پت پائی گئیں بتایا جارہا ہے کہ سایاکا کا کمرہ ہوٹل کی 22 ویں منزل پر تھا اور وہ وہاں سے گر گئیں اور 14ویں منزل پر ایک بیرونی جگہ پر بے ہوش پائی گئیں اداکارہ کو فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی جان نہ بچ سکی سایاکا کی ایجنسی نے اداکارہ کی موت کی تصدیق کردی ہے-

ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم

پولیس اس معاملے کی ممکنہ خودکشی کے کیس کے طور پر تحقیقات کر رہی ہے لیکن اس میں سازش کے عنصر کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ جب کہ اداکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سایاکا خودکشی نہیں کرسکتی۔

پروڈیوسرز نے کہا کہ کانڈا ہفتہ کی سہ پہر میوزیکل مائی فیئر لیڈی میں اپنی پرفارمنس کے لیے غیر حاضر تھیں وہ جمعہ والے دن ریہرسل کے لیے وہاں موجود تھی۔ وہ آئندہ سال اپریل میں ایک میوزیکل، گلیکسی ایکسپریس 999 میں میٹل کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

واضح رہے کہ اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’’فروزن‘‘ کے جاپانی ڈب ورژن میں فلم کے مشہور کردار اینا کی وائس اوور کے لیے مشہور تھیں اور تقریباً 20 سال کی عمر سے شوبز کی دنیا سے وابستہ تھیں-

کنڈا آئیڈولی پرائیڈ، سٹار بلیزر 2202، اور کنویئنس سٹور بوائے فرینڈز کے لیے بھی اپنے دیگر وائس اوور کرداروں کے لیے جانی جاتی تھی وہ اداکار ماساکی کانڈا اور گلوکار سیکو ماتسودا کی بیٹی ہیں۔

کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

Comments are closed.