معروف پاکستانی لوک گلوکار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

باغی ٹی وی : معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لوک فن کار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کا گزشتہ رات ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ کرونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔

نجی اسپتال انتظامیہ کے مطابق عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل اسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا لیکن ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 118 افراد موت کی آغوش میں جا پہنچے ، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 118 افراد موت کی نیند سوگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 3 لاکھ 17 ہزار 972 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842 ، بلوچستان میں 23 ہزار 324 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 77 ہزار 974 ، گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 5 ہزار 380 رہی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 866 ہو گئی ہے

Shares: