معروف شخصیات کو انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

0
52

معروف اور پسندیدہ شخصیات کی انٹر نیٹ پر تلاش اب صارفین کو مہنگی پڑ سکتی ہے-

باغی ٹی وی : چند معروف شخصیات کے بارے میں انٹرنیٹ پر سرچ کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے سائبر تھریٹس یا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی میکافی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 موسٹ ڈینجرس سیلبرٹی لسٹ 2020 یعنی رواں سال کے لیے خطرناک ترین سیلبرٹی کاایڈیشن جاری کیا ہے جن میں ہا لی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اسٹارز کو سبقت حاصل ہے کیونکہ ٹاپ 10 میں 6 پر خواتین کو دسترس حاصل ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ ہیکرز نے صارفین کو پھنسانے کے لیے ایسی شخصیات اور ناموں کا استعمال کیا جو عموماً زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں صارفین کے سامنے ہیکرز ایسی سائٹس پیش کرتے ہیں جو باآسانی کسی کے بھی پھنسنے کا باعث بن سکتی ہیں سیکیورٹی کمپنی ’میک ایفی‘ ہر سال خطرناک ترین افراد کی فہرست جاری کرتی ہے۔

اس سال فہرست میں پہلے نمبر پر ہالی وڈ ادکارہ اینا کینڈرک ہیں جبکہ امریکی گلوکار سین کومبس دوسرے نمبر پر ہیں، تیسرے پر ادکارہ بلیک لائیولی موجود ہیں جو حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

ان کے بعد چوتھے نمبر پر ہالی وڈ کی ایک اور اداکارہ ماریہ کیری کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔

اسی طرح گلوکار اور اداکار جسٹن ٹمبرلیک کو سرچ کرنا بھی آپ پر بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں ، ٹیلر سوئفٹ 6ویں خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں معروف ٹاک شو میزبان جمی کمیل 7 ویں جبکہ اداکارہ جولیا رابرٹس 8 ویں نمبر پر خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں-

اداکارہ کیٹ میکینون 9 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ 10 ویں نمبر پر امریکی گلوکار سانگ رائٹر اور ڈانسر جیسن جویل ڈرسولیکس ہیں-

1:اینا کینڈرک

2:گلوکار سین کومبس

3:ادکارہ بلیک لائیولی

4:اداکارہ ماریہ کیری

5: جسٹن ٹمبر لیک

6:ٹیلر سوئفٹ

7:جمی کمیل

8:جولیا رابرٹس

9:کیٹ میکینون

10:جیسن جویل ڈرسولیکس

Leave a reply