مہنگائی اور پٹرلیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، معروف شوبز شخصیت کا انوکھا احتجاج

0
47

کراچی: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف جہاں اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں وہیں ممتاز اداکار ایوب کھوسو نے بھی احتجاج کا منفرد طریقہ اپنایا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار ایوب کھوسو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف سائیکل چلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

معروف ٹی وی اداکار ایوب کھوسو نے کہا کہ اس وقت معاشی بدحالی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے عام افراد کا جینا اجیرن ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غریب اور دیہاڑی دار یومیہ اجرت کے ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی نا ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سائیکل پہ سفر کرکے اپنا احجتاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہ پہنچ چکی ہیں مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جا رہا ہے جب کہ جماعت اسلامی بھی میدان عمل میں نکل چکی ہے۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں مزیداور مسلسل اضافہ قومی معیشت کے لئے تباہ کن اور قومی سلامتی کے تصور کے لئے خطرناک ہےتاریخ گواہ ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں ہمیشہ مہنگائی بڑھی ہے-

شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے عوام کنگال ہورہے ہیں اور حکومت کو عوام کی حالت زار کا کوئی احساس نہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم نہیں ہوا تو پھر کیا طے پایا ہے، پارلیمنٹ کو بتایا جائے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط اور مذاکرات کی تفصیلات پارلیمنٹ سے چھپانابتارہا ہے کہ دال کالی ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کوبرباد کررہا ہے اور مہنگائی بے قابو ہوچکی ہے-

مہنگائی کی طرح ڈالر میں مسلسل اضافے پر حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حکومت ڈالر اور مہنگائی میں اضافے پر دانستہ خاموش ہے جو آئی ایم ایف سے درپردہ سمجھوتے کا نتیجہ ہوسکتا ہے آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے کا نتیجہ قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تبادہی کی صورت بھگت رہی ہے، یہ ظلم بند کرنا ہوگا-

ڈالر کی مسلسل پرواز ثبوت ہے کہ حکومت معاشی محاذ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے معاشی تباہی، مہنگائی اور معاشی افراتفری پاکستان کی قومی سلامتی کے تقاضوں کے لئے نیک فال نہیں-

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

خیال رہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 174روپے 50پیسے کا ہو گیا فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

اس سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباؤ کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب چند روز قبل زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ کیا گیا ہے جس کے بعد سے 500 ڈالرز سے زائد کی خریداری ناممکن ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ دنوں 22 اکتوبر سے ڈالرز کی خرید و فروخت کے لیے بائیو میٹرک لازمی قرار دی تھی۔

ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک اور ریکارڈ بنا لیا

Leave a reply