کراچی میں ایک شخص کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
باغی ٹی وی : یہ ویڈیو ٹریفک پولیس کے افسر نے خود بنائی ہے اور ان کے مطابق مذکورہ شخص کو گاڑی کے بلیک شیشوں کی وجہ سے روکا گیا تھا اس ویڈیو میں مذکورہ شخص کو ٹریفک پولیس کے شناختی کارڈ مانگنے اور گاڑی کے بلیک گلاسز پر سوال پوچھنے پربحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ شخص خود کو گورنر کا رشتہ دار بتاتا ہے-
@PTIofficial @GovtofPakistan @PTISindhOffice #pakistan #karachi pic.twitter.com/WNkPRSNLCa
— Ayesha (@Ayesha701900053) March 1, 2021
ویڈیو کے آغاز میں پولیس اہلکارنے شخص کو روکاتو اس سے شناختی کارڈ کا مطالبہ کیا جس پر اس شخص نے شناختی کارڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہتا کہ اس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے-
جس پر اہلکار نے شخص سے پوچھا کہ جیٹ گلاسز ہیں آپ کی گاڑی کے کیا اس کا اجازت نامہ ہے آپ کے پاس جس پر اس شخص نے کہا کہ یہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیں ان کا کل پرمیشن لیٹر مل جائے گا آپ کو میں نے اپلائی کیا ہے میں نے گورنر ہاؤس میں کر دی ہے اطلاع-
تاہم پولیس اہلکار نے کہا کہ ابھی چالان ہو گا اور ٹینٹ ہٹایا جائے گا ورنہ گاڑی کو بند کر دیا جائے گاجس پر شخص نے کہا کہ چالان نہیں کیا جائے گا تاہم گاڑی میں سائیڈ پر کھڑی کر دیتا ہوں مجھے رسید بنا دیں-
بعد ازاں خود کو گورنر کا رشتہ دار بتانے والے شخص نے گاڑی کو سائیڈ پر کھڑی کر کے چابی اہلکار کے حوالے کر دی جس پر پولیس اہلکار اس شخص کو کہا کہ یہ چابی انہوں نے اپنی مرضی سے ان کے حوالے کی ہے اور آپ گاڑی کے ساتھ یہاں موجود رہیں گے-
جس پر اس شخص نے پولیس اہلکار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں جا رہا ہوں یہاں سے مجھے چچا بھی نہیں روک سکتا تیرا میں جا رہا ہوں یہاں سے میری دوسری گاڑی آ رہی ہے-
پولیس اہلکار نے کہا چچا بھتیجے کی بات نہیں ہو رہی یہاں آپ سے صرف عرض ہے کہ آپ کی گاڑی کے جیٹ گلاسز ہیں آپ گاڑی کی رسید ، لائسنس یا شناختی کارڈ دے دیں جس پر اس شخص نے کہا کچھ نہیں ہے میرے پاس آپ رسید دے دیں-








