شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل

0
174

لاہور:شاہی قلعہ میں شادی کی اجازت،فورٹ انچارج بلال طاہرمعطل،اطلاعات کے مطابق شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے،ادھراس واقعہ کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہےاورمزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے –

باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے ڈی جی لاہور والڈ سٹی اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورشادی کی تقریب کے انعقاد کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس واقعہ پروزیراعلیٰ نے کہا ہےکہ شاہی قلعہ جیسی تاریخی عمارت میں شادی کی تقریب کا انعقاد سنگین غفلت اور کوتاہی ہے

عثمان بزدارنے کہا ہےکہ شادی کاانعقاد کرنے والوں کے خلاف بھی بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-آئندہ ایسے واقعہ کی روک تھام سخت مانیٹرنگ کے ذریعے ہرصورت یقینی بنائی جائے-

ادھر ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ لاہور شاہی قلعہ میں پابندی کے باوجود بااثر شخصیت کے بیٹے کی مہندی کی تقریب کی گئی اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ دعوت ولیمہ بدھ کی رات شاہی باورچی خانے میں ہوئی ، دعوت ولیمہ میں تین سو افراد نے شرکت کی ،

باغی ٹی وی کےمطابق شادی کی اس تقریب کے موقع پر شاہی باورچی خانے میں قناعتیں ، ساونڈ سسٹم اور دیواروں پر فانوس لٹکا کر پورا ماحول بنایا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہی قلعہ بین الاقوامی ورثہ کونسل میں شامل ہے اور بین الاقوامی ورثہ کونسل قوانین کے مطابق شاہی قلعے میں کوئی تقریب نہیں ہو سکتی ہے ، ورلڈ اولڈ سٹی اور شاہی قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباﺅ اور رشوت کے عوض اجازت دی ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی اولڈ سٹی کامران لاشاری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی کی تقریب نہیں ہوئی بلکہ مہندی کا فنکشن ہواہے جس کے خلاف ایکشن لیا گیاہے ، سیکیورٹی ضبط اور متعلقہ افسر کو معطل کر دیا گیاہے ۔ا نہوں نے کہا کہ تقریب شیش محل میں نہیں بلکہ شاہی باورچی خانے میں ہوئی ہے ۔

Leave a reply