بالی وڈ اداکارہ سلینا جیٹلی جنہوں نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں کام کیا اور جلد ہی شوبز کو خیرباد کہہ کر چلی گئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج کل وہ آسٹریا میں شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ان کے تین بیٹے ہیں. اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو ان کے ایک مداح نے آن لائن ہی شادی کی پیشکش کر دی اور کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی پلیز مجھ سے شادی کر لیں ، میں آپ کا دیوانہ ہوں آپ مل جائیں گی تو میری صحت ٹھیک ہو جائیگی ، تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور تین بیٹوں سے پوچھ لوں پھر بتائوں
گی ، اداکارہ نے یہ جواب مذاق میں دیا کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش ہیں، شادی کی آفر کرنے والے نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں گھر داماد بننے کو بھی تیار ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سلینا جیٹلی نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جوانی دیوانی ، گول مال ، نو ایںٹری ، جانشین و دیگر قابل زکر ہیں. سلینا اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں اور یہ ایک بولڈ اداکارہ کا امیج رکھتی ہیں.