بھارتی ریاست کیرالہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہوگیا، ہسپتال عملہ خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑا ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے ایک ضلعی ہسپتال میں پھپیھڑوں کے مرض میں مبتلا بزرگ شخص کو لایا گیا تھا جسے ڈاکٹر نے مردہ قرار دیدیا تھا۔ہسپتال میں مردہ حالت میں لائے جانے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔تاہم جیسے ہی پوسٹ مارٹم کے لئے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا اور مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔مردہ قرار دیئے گئے شخص کے یوں زندہ ہوجانے پر ہسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا اور بھاگ کھڑا ہوا ۔بعد ازاں مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔اہل خانہ نے اپنے مریض کے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے ان کے پیارے کو مردہ قرار دیا تھا۔
اسرائیل کے آرمی چیف نے استعفیٰ دے دیا
نو مئی مقدمات ،6پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانت کی توثیق
ملک ریاض مفرور، بحریہ ٹاؤن دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، نیب