متروکہ وقف املاک بورڈ کا وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ
باغی ٹی وی : متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملک بھر میں موجود وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے . سروے جنرل آف پاکستان کے ساتھ ہونے والے متوقع معاہدہ کی دستاویزات تیار ،30ستمبر کومتروکہ وقف املاک بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا
بورڈ کی منظوری کے بعد دو وفاقی اداروں کے مابین تحریری معاہدہ پر دستخط ہوں گے اورڈیجیٹلائزیشن وجیو میپنگ کے منصوبہ پرکام کا آغاز کر دیا جائے گا.وقف املاک اور زمینوں کی ڈیجیٹلائیزیشن اور جیو میپنگ کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں کیا گیا
گذشتہ سالوں کے دوران ملک بھر میں بیشتر مقامات پر وقف املاک ہونے کے باوجود ان کا قبضہ ادارہ کے پاس نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں.تناظر اور وزیراعظم پاکستان نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کو مینول ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے اور ان کی جیو میپنگ کی ہدایات جاری کر دیں. وقف املاک اور زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اور جیو میپنگ سے، فیلڈ سدٹاف کی کرپشن پر قابو پانے اور املاک و زمینوں کی حفاظت ممکن ہو گی۔۔۔۔۔