اسرائیلی بمباری سے حاملہ خاتون اہل خانہ سمیت شہید:ظالم یہودیوں کوترس نہ آیا

0
60

غزہ :اسرائیلی بمباری سے حاملہ خاتون اہل خانہ سمیت شہید:ظالم یہودیوں کوترس نہ آیا،اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی جانب سے آج ہونے والی بمباری میں ایک حاملہ خاتون اپنے اہل خانہ کے ساتھ شہید ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں پر فضائی کارروائیاں 11ویں روز بھی جاری ہیں۔ غزہ کے شہر ڈیر البلاح میں اسرائیل نے بمباری کرتے ہوئے حاملہ خاتون کو شوہر اور تین سالہ بیٹی کو شہید کردیا۔

 

رپورٹس کے مطابق خاتون اہل خانہ کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھیں کہ اچانک گھر پر بمباری ہوگئی۔ بمباری سے 3 کمروں پر مشتمل گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

دس روز سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز اسرائیل نے خان یونس اور رفح میں بمباری کرتے ہوئے فلسطینی صحافی سمیت 4 افراد کو شہید کردیا تھا۔ صحافی یوسف ابو حسین کا تعلق “اقصیٰ وائس ریڈیو” سے تھا۔

Leave a reply